ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق عمار حکیم نے آج فیس بک کے اپنے پیج پر لکھا ہے کہ تمام سیاسی گروہوں کو چاہۓ کہ وہ آئین کے ساتھ وفادار رہیں اور ملک میں عوام کی مقبولیت کی حامل ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کی کوشش کریں۔ ابراہیم جعفری کی زیر قیادت قومی اتحاد کی ممتاز شخصیات نے کہا ہے کہ وہ کل بلائے جانے والے عراقی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں شرکت کریں گي۔ عراق میں پارلیمنٹ کی تشکیل کے موقع پر ایاد علاوی کی زیر قیادت الوطنیہ اتحاد ، صالح المطلک کی زیر قیادت اتحاد العربیہ اور اسامہ النجیفی کی زیر قیادت اتحاد متحدون نے دعوی کیا ہے کہ وہ حکومت اور نوری مالکی کی جانب سے غلطیاں دہرائےجانے کے باعث کل بلائے جانے والے پارلیمانی اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔ یہ اشتعال آمیز اقدام ایسے وقت میں کیا جارہا ہے کہ جب عراق کو گزشتہ ایک ماہ سے اغیار سے وابستہ دہشتگرد گروہوں خصوصا بعثی داعشی دہشتگرد گروہ کے حملوں کا سامنا ہے۔
.....
/169