1 جولائی 2014 - 15:22
گلگت، اسکردو مسجد کو منہدم کرنے سے روکنے والے جوانوں پر ATA نافذ

اسکردو انتظامیہ اخبارات میں اسے لینڈ مافیا کی کارستانی قرار دے رہی ہے جبکہ مسجد کل 10 مرلہ زمین پر مشتمل ہے اور لینڈ مافیا کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

ابنا: اسکردو انتظامیہ نے انڈس ریور ویو پر موجود مسجد اور علم پاک کو گرانے کی کوشش کی تو مقامی جوانوں نے ڈپٹی کمشنر اسکردو کو روکنے کی کوشش کی نتیجے میں نوبت جھگڑے تک آئی۔ اس کے بعد اسکردو انتظامیہ نے جوانوں پر چھ دفعات عائد کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد انہیں اسکردو تھانے سے گلگت منتقل کیا گیا جہاں ان تمام جوانوں پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ حالیہ ایکٹ بلتستان کی تاریخ کی بدترین مثال ہے۔ اسکردو انتظامیہ اس بات پر بضد ہے کہ اگر مسجد کو گرانے کی اجازت دی جائے تو ان پر لگائی گئی دفعات واپس لی جائیں گی۔ دوسری طرف اسکردو انتظامیہ اخبارات میں بھی اسے لینڈ مافیا کی کارستانی قرار دے رہی ہے جبکہ مسجد کل 10 مرلہ زمین پر مشتمل ہے۔ اس مسجد سے ملحق ایک پولیس آفیسر کی زمین جو کہ مسلسل دریائے سندھ کی طرف تجاوز کر رہی ہے یہ مسجد اسی راہ میں رکاوٹ بن گئی ہے۔

.....

/169