ابنا: رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے غزہ پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کو وحشیانہ اور بہیمانہ حملے قراردیتے ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ فلسطین کے غیور اور بہادر عوام اسرائیل کے ان وحشیانہ حملوں کے سامنے ہر گز تسلیم نہیں ہوں گے بلکہ باہمی اتحاد و یکجہتی کے ذریعہ اسرائیل کی بربریت کا مقابلہ کریں گے۔ترجمان نے بیت المقدس پر قبضہ کے سلسلے میں اسرائیل کے منصوبوں کو خطرناک قراردیتے ہوئے کہا کہ اسرائيل کے یہ منصوبے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں اور عالمی برادری کو اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔
.......
/169