ابنا: ایران کی شہری ہوا بازی کے ادارے کے سربراہ علی رضا جہانگيريان نے اتوار کو ایران کے ایک اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک سے ہوائی جہاز کے کچھ پرزے اور آلات حاصل ہو گئے ہیں اور امریکی کمپنیوں سے جو آلات آنے والے ہیں ان کی پیکنگ ہو رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو ہوائی جہاز کے پرزے اور آلات برآمد کرنے میں کسی بھی ملک کو محدویت نہیں ہے۔
علی رضا جہانگيريان کے مطابق، طیاروں کے آلات و پرزوں اور ہوائی جہاز کے انجنوں کی مرمت کے لئے بھی امریکی اور یورپی کمپنیوں نے ضروری اجازت حاصل کر لیا ہے اور ایران کی ائیر کمپنیاں جلد ہی یہ پرزے حاصل کر لیں گی۔
.......
/169