30 جون 2014 - 11:55
داعش پورے خطے کے لۓ خطرے کا باعث ہے: شہرستانی

عراق کے نائب وزیر اعظم حسین شہرستانی نے بعض ممالک کی جانب سے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی حمایت کۓ جانے کو پورے خطے کے لۓ خطرہ قرار دیا ہے۔

ابنا: عراق کی المسلمہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حسین شہرستانی نے اتوار کے دن فرانسیسی وزارت خارجہ میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے امور کے ڈائریکٹر ژان فرانسوا ژیرو سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں بعض ممالک کی جانب سے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی حمایت کۓ جانے کے بارے میں خبردار کیا۔ حسین شہرستانی نے مزید کہا کہ شام میں مسلح گروہوں کے حامیوں کو چاہۓ کہ وہ ان مسلح گروہوں کو اسلحے کی سپلائی بند کر دیں کیونکہ یہ ہتھیار دہشتگرد گروہ داعش کے ہاتھ لگ جائيں گے اور یہ گروہ پورے خطے کے لۓ خطرناک ہے۔ ژان فرانسوا ژیرو نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ عراق کا موجودہ بحران صرف عراق ہی کا بحران شمار نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ ایک بین الاقوامی بحران ہے ۔ اور یہ بحران صرف عراق کے لۓ ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لۓ خطرہ ہے۔

.......

/169