30 جون 2014 - 09:01
جوہری مذاکرات میں پیشرفت کی راہ میں رکاوٹ کی اصل وجہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی جوہری مذاکرات کار عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات میں پیشرفت کی راہ میں رکاوٹ کی اصل وجہ، مقابل فریق کی جانب سے زیادہ روی اور توسیع پسندانہ مطالبات ہیں۔

ابنا: ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی جوہری مذاکرات کار عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات میں پیشرفت کی راہ میں رکاوٹ کی اصل وجہ، مقابل فریق کی جانب سے زیادہ روی اور توسیع پسندانہ مطالبات ہیں۔ انھوں نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات کے تناظر میں مغربی ممالک، ایران سے غیر منطقی مطالبات اور زیادہ سے زیادہ مراعات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی وجہ سے مذاکرات میں حاصل ہونے والی پیشرفت کی رفتار پر، اثرات مرتب ہورہے ہیں۔انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ مقابل فریق، اگر واقعی میں مسئلے کے حل کا خواہاں ہے تو اسے چاہیئے کہ وہم اور فرض سے اوپر اٹھ کر منطقی طور پر گفتگو کو آگے بڑھائیں اور توسیع پسندانہ مطالبات سے گریز کریں۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی جوہری مذاکرات کار عباس عراقچی نے کہا کہ مذاکرات میں ایسی کوئی بھی غیر منطقی گفتگو کرنے سے گریز کئے جانے کی ضرورت ہے کہ جس سے ان مذاکرات کا نتیجہ متاثر ہوسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات میں ایران نے قوانین و معاہدوں سے ہٹ کبھی کوئی مطالبہ نہیں کیا اور یہ مغربی ممالک ہیں جو مذاکرات میں قوانین و مسلمہ معاہدوں اور یا ان کی شقوں کو نظر انداز کررہے ہیں۔

.......

/169