ابنا: قاہرہ کی فوجداری عدالت نے ایک بار پھر معزول صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے پینتیس ساتھیوں کے خلاف مقدمہ کی سماعت شروع کردی ہے۔ محمد مرسی اور ان کے ساتھیوں پر جاسوسی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ یہ مقدمہ پولیس اکیڈمی میں چلایا جارہا ہے۔ قاہرہ کی عدالت نے اس سے پہلے کی سماعت میں تین گواہوں مجملہ بریگيڈیر خالد عکاشہ کی گرفتار کا حکم جاری کیاتھا تاکہ انہیں کورٹ میں پیش کیا جاسکے۔ گذشتہ روز معزول صدر محمد مرسی پر وادی نظروں جیل سے بھاگنے کے الزام میں مقدمے کی سماعت ہوئي تھی۔ واضح رہے مصر میں فوج کے سربراہ نے گذشتہ برس جون کے مہینے میں پہلے منتخب صدر محمد مرسی کو معزول کرکے آئين بھی معطل کردیا تھا۔ انہوں نے عبوری حکومت قائم کی تھی جس نے صدارتی انتخابات کروائے تھے جن میں فوج کے سربراہ جنرل سی سی کو کامیابی ملی۔
.......
/169