28 جون 2014 - 11:24
عراق میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان

عراق کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فوج نے صوبۂ بابل میں دہشت گردوں کی چار گاڑیوں کو تباہ اور اس میں سوار تمام افراد کو ہلاک کردیا ۔

ابنا: بغداد سےسومریہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بابل میں عراقی فورسیزنے جنگي طیاروں کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرکے ، اسلحے سے لدی چار گاڑیوں اور اس میں سوار دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ صوبۂ بابل کے شمالی علاقوں میں دہشت گردوں کی سرگرمیاں نمایاں طور پر جاری ہیں تاہم عراقی فورسیز ان علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کرنےکے لئے منظم کاروائیاں انجام دے رہی ہے اور اب تک متعدد دہشت گرد ہلاک یا گرفتار کئے جاچکے ہيں صوبۂ بابل کے گورنر نے بھی آج اعلان کیا کہ اس صوبے کے شمالی علاقے، جنوبی فلوجہ کے عامریہ علاقے تک، دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالئے گئے ہيں ۔ عراقی پارلمینٹ کی سلامتی کمیشن کے رکن نے بھی داعش گروہ کے افراد کے سامراء سے نینوا کی طرف فرار کرنے کی خبر دی ہے ۔ حاکم الزاملی نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ چند دنوں میں صوبۂ صلاح الدین مکمل طور پر دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہوجائے گا۔

.......

/169