27 جون 2014 - 15:44
داعش کو ناکوں چنے چبوانے،کربلا میں ’’لشکر حضرت عباس(ع)‘‘ آمادہ نبرد+ تصاویر

صدائے مرجعیت پر لبیک کہتے ہوئے عراق کے جوانوں نے مختلف ناموں سے مختلف لشکر تیار کر کے تکفیری ٹولے داعش کو ناکوں چنے چبوانے کی ٹھان لی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدائے مرجعیت پر لبیک کہتے ہوئے عراق کے جوانوں نے مختلف ناموں سے مختلف لشکر تیار کر کے تکفیری ٹولے داعش کو ناکوں چنے چبوانے کی ٹھان لی ہے۔
کربلا کے گورنر کونسل کے صدر نصیف جاسم الخطائی نے یہ خبر دیتے ہوئے کہا کہ جہاد کفائی کے لیے لوگوں کا کثرت سے نام درج کروانا، نام نویسی کے مراکز کا کم ہونا اس بات کا باعث بنا کہ کربلا میں حرم حضرت عباس (ع) کی جانب سے وزیر اعظم نوری مالکی سے وابستہ رضاکار کمیٹی پر مبنی ایک مرکز قائم کیا جائے جس میں رجوع کرنے والوں کے نام حرم حضرت عباس(ع) کی حمایت میں لکھے جائیں۔
الخطائی نے اس مرکز کے ذریعے تشکیل دئے گئے لشکر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حرم کربلا کی حافظت اور داعش کا مقابلہ کرنے کی غرض سے ’’لشکر حضرت عباس(ع)‘‘ کے نام سے جوانوں کا لشکر تیار کیا گیا ہے۔
اسی مقصد کے پیش نظر گزشتہ روز جمعرات کو لشکر حضرت عباس(ع) نے کربلا میں پریڈ کی اور دشمنان اسلام و شیعت کو للکار کر کہا کہ اگر حضرت عباس(ع) کا نام سنا ہے تو کربلا کا رخ نہ کرنا۔
لشکر حضرت عباس(ع) کی پریڈ میں حرم حضرت عباس(ع) کے عہدہ دار اور شہر کربلا کے اعلی مقامات بھی حاضر تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲