26 جون 2014 - 08:37
 ناوابستہ تحریک: مغرب، فلسطین کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری ادا کرے

ناوابستہ تحریک نے مغربی حکومتوں سے مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری پرعمل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

ابنا: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرباقر پور نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے چھبیسویں اجلاس میں مسئلہ فلسطین کوانسانی حقوق کی کونسل کے ایجنڈے میں ایجنڈے میں شامل نہ کئے جانے کے مغرب کے فیصلے پرتنقید کرتے ہوئے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داری پرعمل کریں۔
باقر پور نے ناوابستہ تحریک کے سربراہ کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی جیلوں میں بڑی تعداد میں فلسطینی قیدیوں کے قتل ہونے اورفلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری رہنے پرتشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیل پرقانونی اصولوں کی پابندی کرنے اور فلسطینی عوام کے حقوق کا احترام کرنے کے لئے دباؤ ڈالناچاہئے۔
درایں اثنا روسی صدر ولادمیر پوتین اور فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے روس اور فلسطین کے دوطرفہ تعلقات میں فروغ پرتاکید کی ہے۔
محمود عباس نے ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات میں کہاکہ اس ملاقات سے علاقے کی صورت حال کوبہتربنانے کےلئے ضروری اقدامات پرتبادلہ خیال کرنے کا موقع ملا ہے۔

.......

/169