26 جون 2014 - 08:19
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر: فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی آزادی کا مطالبہ

اسلامی ممالک کی پارلیمانوں کی یونین کے سربراہ علی لاریجانی نے فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علی لاریجانی نے آج ایک بیان میں فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور متعدد اراکین کی گرفتاری کے صہیونی ریاست  کے اقدام کی مذمت کی۔ اس بیان میں آیا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی بمباری ، مغربی کنارے سے بعض فلسطینی حکام خصوصا اسپیکر عبدالعزیز الدویک سمیت فلسطینی پارلیمنٹ کے بعض اراکین کی گرفتاری پرمبنی صیہونی حکومت کے اقدامات نیز داخلی اختلافات کے حل سے متعلق فلسطینیوں کے مذاکرات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ صیہونی خوف و ہراس میں مبتلاء ہوچکے ہیں اور مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں کا انتظام چلانے کے سلسلے میں ان کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔ علی لاریجانی نے اس بیان میں عراق کی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ممالک دہشتگردوں کو فوجی اور مالی مدد بھیجنے جانے کے سدراہ ہوں۔

.......

/169