ابنا: رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز نے ایک رپورٹ میں سائبر کےمیدان میں بھی ایران کی اعلی صلاحیتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ جو لوگ بھی حالیہ برسوں میں ایران کی سائبرصلاحیتوں پر نظررکھے ہوئے ہیں انھیں اس بات پرحیرت نہيں ہونی چاہئے کہ یہ ملک آہستہ آہستہ اس میدان میں بہت بڑی طاقت بن چکا ہے۔
اسرائیلی تھینک ٹینک نے اس بات کا بھی ذکرکیا کہ ایران کی سائبرصلاحیتیں اس بات کوثبوت ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس میدان میں طویل مدت اہداف کا حامل ہے۔
اس رپورٹ کےمطابق ایرانی آہستہ آہستہ عالمی سطح پرسائبرشعبے کے فعال کھلاڑی بنتے جارہے ہيں۔
.......
/169