اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے بیٹے سید محمد باقر سیستانی نے سامرا میں مذہبی مقامات کی حمایت کرنے والے مجاہدین کے ساتھ شمولیت اختیار کر لی ہے۔
الکاتب نیوز ایجنسی کے مطابق سید محمد باقر سیستانی دو روز قبل ایک رضاکار گروہ کے ہمراہ سامرا شہر کی سکیورٹی کے ساتھ شامل ہو گئے تاکہ حرم سامرا کی حفاظت کو یقینی بنا سکیں۔
اس رپورٹ کے مطابق ان کے ہمراہ لشکر کی تعداد پانچ سو افراد تھی۔
حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد باقر سیستانی آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے دوسرے بیٹے ہیں وہ نجف اشرف کے حوزہ علمیہ میں اعلی سطح کی تعلیم کا درس دیتے ہیں اور نیز آیت اللہ سیستانی کے دفتر میں شعبہ سوالات و جوابات میں کام کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲