اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ باوثوق ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے مسلمان پارٹی کے 8 ارکان کو سزائے موت سنائی ہے جو ملک میں ہوئے ء2001 کے دھماکوں جن میں 10 افراد ہلاک ہوئے تھے ملوث ہیں۔
یہ فیصلہ سناتے ہوئے جج روح الامین نے کہا کہ ملک کو کمزور کرنے اور افراتفری پھیلانے کیلئے یہ دھماکہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم قرار دی گئی تنظیم حرکت الجہاد الاسلام کے سربراہ مفتی عبدالحنان بھی مدعیان میں شامل ہیں۔
سزا یافتہ ارکان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2001ء میں ملک کے دارالخلافہ ڈھاکہ میں نئے سال کی تقریبات کے موقع پر دھماکہ کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲