24 جون 2014 - 13:22
متحدہ عرب امارات میں القاعدہ سے وابستہ 7 مجرموں کو قید کی سزا

متحدہ عرب امارات کی عدالت نے القاعدہ سے وابستہ 7 غیر ملکی مجرموں کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی دارالحکومت ابو ظہبی میں وفاقی عدالت عظمیٰ کے اسٹیٹ سکیورٹی سرکٹ نے 9 افراد کے خلاف مقدمے کی سماعت کی ، ملزمان پر القاعدہ سے وابستہ سیل میں شرکت، شام میں برسرپیکار دہشت گرد گروپ النصرۃ فرنٹ میں شمولیت کے لئے لوگوں کو بھرتی کرنے اور بیرون ملک دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لئے چندہ جمع کرنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے، عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد 9 میں سے ایک ملزم کو عمر قید اور 6 کو 7،7 سال قید اور دو لاکھ 72 ہزار فی کس جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ 2 کو ناکافی شہادتوں کی وجہ سے بری کردیا گیا ہے۔عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیئے گئے تمام افراد غیر ملکی ہیں تاہم کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی ہے، وزارت قانون کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سزا پوری ہونے کے بعد ان کے آبائی ملک بھجوا دیا جائے گا۔

.......

/169