24 جون 2014 - 11:04
عراق میں استحکام کیلئے ایران کے تعاون کی ضرورت، سوئیڈن

سوئیڈن کے وزیر خارجہ کارل بیلٹ نے عراق میں استحکام کی برقراری میں ایران کے کردار پر تاکید کی ہے۔

ابنا: سوئیڈن کے وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے بریسلز اجلاس میں تاکید کے ساتھ کہا کہ جو ممالک، عراق میں استحکام کے خواہاں ہیں انھیں چاہیئے کہ علاقے کے ممالک کے ساتھ اس سلسلے میں تعاون کریں اور اس حوالے سے ایک اہم ملک اسلامی جمہوریہ ایران ہے۔ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے اس اجلاس میں، جوعراق کی حالیہ تبدیلیوں اور داعش دہشتگرد گروہ کے حملے کا جائزہ لینے سے مخصوص رہا، تاکید کے ساتھ کہا کہ اس بات کی اہمیت و ضرورت ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کو شکست دینے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی توانائیوں سے استفادہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپ، عراق میں فوجی مداخلت کرنے کا اردہ نہیں رکھتا۔

.......

/169