23 جون 2014 - 11:59
امریکہ نے عراقی حکام کے ساتھ داعش کے بارے میں خفیہ معلومات کے اشتراک سے انکار کر دیا

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بغداد میں امریکہ کے ایک خفیہ انٹیلی جنس مرکز نے القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ داعش سمیت دیگر مسلح باغی گروہوں کے بارے میں حساس معلومات عراقی حکام کو فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ابنا: مارکیٹ واچ کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر براک اوباما کی انتظامیہ نے گزشتہ سال کے آخر میں اس خفیہ منصوبہ کی اجازت دی تھی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ مرکز ملک کے دور دراز علاقوں میں شدت پسند مسلح باغی گروہوں کے محل وقوع کے بارے میں عراقی حکام کے ساتھ خفیہ معلومات کے اشتراک کے لیے قائم کیا گيا تھا۔

حکام کے مطابق، جن اطلاعات کے عراقی حکام کو فراہم کرنے سے انکار کیا گیا ہے انمیں عسکریت پسند گروہوں کے ٹھکانوں اور ڈرون کے ذریعے حاصل کی گئی معلومات ہیں۔

عرقیوں کو محدود پیمانے پربعض تصویریں فراہم کی گئی ہیں۔

حکام نے دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن کا اس بات کا خوف ہے کہ کہیں یہ معلومات ایرانیوں کے ہاتھ نہیں لگ جائے۔

گزشتہ چند دنوں میں عراق کے شمالی علاقوں میں قبضہ کرنے والے دہشت گردوں کی سربراہی ایک ایسا دہشت گرد کمانڈر کر رہا ہے جسے امریکہ نے عراق سے انخلا سے قبل آزاد کر دیا تھا۔

اس گروہ کو خطے میں امریکی اتحادی ممالک منجملہ سعودی عرب اور قطر کی وسیع حمایت حاصل ہے۔
.......

/169