اہل بیت(ع)نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان میں طالبان گروہ نے جلال آباد کے ایر پورٹ پر نیٹو کے ٹھکانے پر راکٹ حملہ کیا ہے۔ افغان حکام کے حوالے سے ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے جلال آباد کے ایر پورٹ پر کئی راکٹ فائر کئے گئے۔طالبان گروہ نے ایک بیان میں اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔افغانستان میں طالبان گروہ کی جانب سے جلال آباد ایرپورٹ پر نیٹو کے ٹھکانے پر یہ حملہ، اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد کیا گیا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ صوبے لوگر میں پل علم کے علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں نعمت اللہ نامی طالبان گروہ کا ایک سرغنہ سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲