21 جون 2014 - 16:26
عراقی فضائیہ کی داعش دہشت گردوں پر کاری ضرب / تلعفر میں 30 سلفی وہابی دہشت گرد ہلاک

عراقی فضائیہ کے جیٹ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے سعودی عرب سے وابستہ دہشت گرد تنظیم داعش پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے 50 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ابنا: عراقی فوج کے بیان کے مطابق عراقی فضآئیہ نے دہشت گردوں کے مراکز پر حملہ کرکے 55 سلفی وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ادھر عراق کے ایک ممتاز عالم دین آیت اللہ صادق الحسینی الشیرازی نے  اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم کے ساتھ لڑنے والے جوان شہید ہیں اور ان پر غسل و کفن کے بغیر نماز ادا کی جاسکتی ہے اور ان شہیدوں کو ان کے خون اور لباس کے ساتھ ہی دفن کیا جاسکتا ہے اور اس میں مرد و عورت اور بوڑھے اور بچے کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔

عراق کے شہر تلعفر میں سلفی وہابی دہشت گردوں اورعراقی سکیورٹی دستوں کے درمیان لڑائی میں 30 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں عراقی فورسز نے کئي علاقوں پر قبضہ کرکے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سنی قبائلیوں نے بھی سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھا لئے ہیں اور اس علاقہ میں اب عراقی فوج اور قبائل کی پوزیشن کافی مضـوط ہے سنی اور شیعہ ملکر سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف جم کرلڑ رہے ہیں۔
، عراقی فوج کے ترجمان قاسم عطا کے مطابق ہلاک ہونے والے سلفی وہابی دہشت گردوں میں کئی خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراقی ہیلی کاپٹروں نے بھی آج داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں درجنوں دہشت گرد جہنم پہنچ گئے ہیں ادھر عراقی سکیورٹی دستوں نے اہم دہشت گرد ابو عبد الرحمن الناصری کو گرفتار کرلیا ہے جو 80 عراقی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہے۔

.......

/169