21 جون 2014 - 13:12
تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی سائٹ کہاں سے  اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں

تکفیری دہشتگرد گروہ کی ویب سائٹس، تل اویو اور ریاض سے اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں۔

ابنا: عراقی ذرائع کے مطابق سائبر سیکورٹی کے ماہرین نے بتایا ہے کہ عراق میں قتل عام کرنے والے داعش دہشتگردوں کی زیادہ تر ویب سائٹس، اسرائیل کے دارالحکومت تل اویو اور عبد العزیز آئی ٹی سٹی سے اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں جو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین نے عراق کی نیوز ویب سائٹ كنوز میڈیا کو بتایا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ داعش کی زیادہ تر ویب سائٹس کو ریاض اور تل ابيب سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے داعش کے دہشتگردوں کی حمایت سب پر واضح و روشن ہے لیکن جمعرات کو دیالہ میں عراقی سیکورٹی فورسز کو داعش کے دہشتگردوں کے پاس سے اسرائیل میں بنے ہوئے ہتھیار بھی ملے ہیں۔

.......

/169