اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی گولڈن آرمی کے کمانڈر فاضل البرواری نے داعش کے ساتھ مقابلہ کرنے سے پہلے امامین عسکریین(ع) کے روضے پر حاضری دی۔
انہوں نے ان دو اماموں کی زیارت کے بعد کہا: جو چیز میں نے آج اس زیارت میں پائی وہ زندگی میں کبھی نہیں پائی خداوند عالم مجھے توفیق دے کہ میں ہر روز ان اماموں کی زیارت کر سکوں۔ یہ میرے لیے ایسا لطف اندوز ہے جس کی دنیا میں مثال نہیں ہے۔
انہوں نے نامہ نگار کے سوال کے جواب میں کہا: کل سے یہ طے ہوا ہے کہ دھشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جائے گا۔ میں زیارت کے لیے آیا ہوں میں نے حرم میں نماز پڑھی اور دعا کی ہے کہ خداوند عالم اور اہلبیت اطہار(ع) ہمارے اوپر نگاہ لطف کریں تاکہ ہم تکفیریوں کا مقابلہ کر سکیں اور انہیں شکست سے دوچار کر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲