20 جون 2014 - 12:54
عراق میں دھشتگردوں کا بڑا سرغنہ ہلاک

عراق میں فوج کے فضائي حملے میں دہشت گردوں کا ایک بڑا سرغنہ عزت ابراہیم الدوری مارا گيا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی ویب سائٹ کنوز میڈیا کے حوالے سے ایرانی اخبار "جام جم" کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبۂ صلاح الدین کے ضلوعیہ علاقے میں عراقی فوج کے جنگي طیاروں نے دہشت گردوں کے ایک قافلے پر جمعرات کے روز حملہ کیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کا ایک بڑا سرغنہ عزت ابراہیم الدوری اور کئي دیگر دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق اس حملے کے فورﴼ بعد الدوری کی لاش تکریت پہنچا دی گئی اور تکریت کے میڈیکل ذرائع نے اس خبر کی تردید نہیں کی۔ واضح رہے کہ عزت ابراہیم الدوری عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کے دور اقتدار میں فوجی کمانڈر اور نائب صدر تھا۔الدوری نے داعش نامی دہشت گرد گروہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲