ابنا: عراقی سکیورٹی دستوں نے عراق کے صوبہ صلاح الدین کے بیجی علاقہ میں واقع تیل ریفائنری پر داعش دہشت گردتنظیم کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 40 دہشت گردوں کو جہنم بھیج دیا ہے۔ عراقی فوج کے ترجمان قاسم عطا کے مطابق عراقی فوج نے صوبہ صلاح الدین اور صوبہ نیونوا کے کئی علاقوں سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیا ہے اور غیر ملکی دہشت گرد اب سعودی عرب کی طرف بھاگ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عراقی فوج کو عراقی عوام کی مکمل حمایکت حاصل ہے اور موصل کے شہریوں نے بھی دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے فوج کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
.......
/169