اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ناروے کے دار الحکومت اوسلو کی جامع مسجد کے امام جماعت، ایک نامعلوم شخص کی طرف سے کئے حملے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔
ناروے کے اخبار آفٹن پوسٹن نے خبر دی ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے پیر شام کو کلہاری کے ساتھ اوسلو کی مرکزی مسجد کے امام جماعت ’’ نہما علی شاہ‘‘ پر حملہ کیا۔ کہا جاتا ہے کہ اہل سنت کے اس عالم دین پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ گھر سے مسجد کی طرف نکلے اور ابھی اپنے گھر سے زیادہ دور نہیں ہوئے تھے کہ کسی نامعلوم شخص نے ان پر کلہاڑی سے حملہ کیا اور انہیں شدید زخمی کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲