18 جون 2014 - 13:58
سری لنکا میں مسلمانوں پر حملے میں ملوث 49 افراد گرفتار

سری لنکا کی پولیس نے مسلمانوں کے خلاف تشدد آمیز اقدامات کے سبب 49 افراد کو گرفتار کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سری لنکا کی پولیس نے مسلمانوں کے خلاف تشدد آمیز اقدامات کے سبب 49 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے پولیس ترجمان اجیت روہانا نے کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں بودھشٹ اور مسلمان بھی شامل ہیں ۔ اسلامی تعاون تنظیم نے جو دنیا میں سب سے بڑی اسلامی تنظیم ہے سری لنکا کے حکام سے درخواست کی ہے کہ تشدد کے واقعات کے بارے میں تحقیق کریں اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف سختی سے نمٹیں ۔ سری لنکا کے وزیر انصاف رئوف حاکم نے آج کہا کہ اس ملک کے جنوب میں ایک سیاحتی علاقے میں مسلمانوں پر انتہا پسند بودھشٹوں کے حملے میں تین افراد ہلاک اور 78 دیگر زخمی ہوگئے ۔ کولمبو کے جنوب میں 60 کیلو میٹر دور واقع مسلم آبادی کے علاقے آلوتگاما میں کئی مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲