اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ نے عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کی موجودگي پر اظہار تشویش کیا ہے۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو افراد جارحانہ کاروائیوں کے مرتکب ہوئے ہیں ان کے بارے میں تحقیق کی جائے۔ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ نےبھی کہا ہے کہ جنگي جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف عدالت کی تشکیل کے لئے سیاسی عزم کی بھی ضرورت ہے بصورت دیگر یہ مسئلہ بین الاقوامی عدالت کے لئے ایک المیہ ہوگا۔ گذشتہ دنوں میں داعش کے افراد نے شمالی عراق کے شہروں موصل اور تکریت پر حملہ کرکے لوگوں کا قتل عام کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ نے شام سے بھی اپیل کی ہے کہ کیمیائی مواد کو ختم کرنے کے لئے اپنی کوششیں دوگنا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲