18 جون 2014 - 13:38
ایران کی غیور عوام اسلامی مقدسات کی حفاظت سے دریغ نہیں کرے گی

اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ اگر دنیا، ایران کے ایٹمی حقوق کو سرکاری طور پر تسلیم کرلے تو پابندیاں اٹھائے جانے کے لئے حتمی قدم اٹھایاجاسکتا ہے

اہل بیت نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ اگر دنیا، ایران کے ایٹمی حقوق کو سرکاری طور پر تسلیم کرلے تو پابندیاں اٹھائے جانے کے لئے حتمی قدم اٹھایاجاسکتا ہے ۔ صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی نے آج مغربی ایران کے صوبے لرستان کے عوامی اجتماع  میں کہا کہ حکومت، قومی مفادات اور حقوق کے دائرے میں  دیگر ملکوں خاص طور پر پڑوسی ملکوں کے ساتھ صحیح اور تعمیری بات چيت کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ صدر روحانی نے عراق کی حالیہ تبدیلیوں پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تمام  بڑی طاقتوں ، قاتلوں اور دہشت گردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی عظیم قوم، کربلا، نجف، کاظمین اور سامراء کی عظمت و تقدس کی حفاظت میں کسی کوشش سے دریغ نہيں کرےگي۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے مزید کہا کہ پورے عراق میں ایسے فداکار اور جاں نثار شیعہ، سنی اور کردوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جو ایثار و فداکاری کے لئے آمادہ ہیں اور جو دہشت گرد گروہ اور افراد ان دہشت گردوں کی مدد وحمایت کررہے ہیں چاہے وہ علاقے میں ہوں یا دنیا میں، عراق کی عظیم قوم کے سامنے ہیچ ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز