17 جون 2014 - 12:10
شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کاآپریشن جاری

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کےٹھکانوں پر فوج کی بمباری جاری ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی پر جیٹ طیاروں سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج نے میرعلی، میران شاہ اور دتہ خیل سمیت دہشتگردوں کے آٹھ ٹھکانوں کا محاصرہ کررکھا ہےجبکہ شمالی وزیرستان کے اردگرد فوج تعینات ہے اور مسلسل فضائی نگرانی کی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف خاص طور سے اس آپریشن کے سلسلے میں دلچسپی لے رہے ہیں اور سرحدی امور کےوزير عبد القادربلوچ کو آپریشن سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری طرف آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان میں فوج کے آپریشن کےبا‏عث سری لنکا کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

پاکستان کے آرمی چیف سری لنکا کے چار روزہ دورے پر روانہ ہونے والے تھے۔

.......

/169