ابنا: رپورٹ کےمطابق محمد جواد ظریف نے آج تہران میں جنوبی افریقہ کے وزیرخارجہ کے ساتھ مشترکہ کانفرنس میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات وسیع ہیں کہا کہ ایران اور جنوبی افریقہ سیاسی اور عالمی میدان میں دو ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے مشترکہ تشویش اور موقف کے حامل ہیں۔ ڈاکٹرجوادظریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انتہاپسندی کے مقابلے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی کی تجویز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جس کا اکثرملکوں نے خیرمقدم کیا تھا کہا کہ یہ موضوع ایران اور جنوبی افریقہ کے لئے دہشتگردی کےخلاف جدوجہد کےبارے میں دوطرفہ گفتگو کی زمین ثابت ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر جنوبی افریقہ کے وزیرخارجہ میتہ نکونا ماشابانہ نے انتہاپسندی اور تشدد کا مقابلہ کرنے کےلئے جنوب جنوب کے مذاکرات کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ایران اور جنوبی افریقہ باہمی تعاون کوفروغ دیتے ہوئے انتہاپسندی کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
.......
/169