15 جون 2014 - 16:04
بحرینی مظاہرین کی شہریت سلب کئے جانے پر رد عمل ظاہر کرنےکا مطالبہ

بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ نے عالمی برادری سے بحرینی مظاہرین کی شہریت سلب کئے جانے پر رد عمل ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ نے عالمی برادری سے بحرینی مظاہرین کی شہریت سلب کئے جانے پر رد عمل ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کےمطابق بحرین کےانسانی حقوق کے مرکزکے سربراہ جواد فیروز نے آج جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے موقع پر تاکید کے ساتھ کہا کہ عالمی اداروں اور عالمی برادری کو اکتیس بحرینی شہریوں کی شہریت سلب کئے جانے پر عملی اور حتمی ردعمل ظاہر کرناچاہئے کیونکہ یہ بحرینی شہریوں کےحقوق کی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ بحرینی حکومت نے اس ملک میں آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف مظاہرے شروع ہونے کے بعد آیت اللہ سیستانی کے نمائندے شیخ حسین نجاتی سمیت اکتیس بحرینیوں کی شہریت سلب کرکے انھیں ملک سے باہر نکال دیا ہے۔

..............

242