ابنا: شام ميں بيروني حمايت يافتہ تکفيري گردوں نے اسٹراٹيجک اہميت کے حامل شہر "کسب " سے راہ فرار اختيار کرلي ہے-اطلاعات کے مطابق مسلح دہشت گردوں ميں اس وقت سراسيمگي پھيل گئي جب شامي فوج کے ٹينک " کسب سٹي " کے نواحي علاقوں ميں تعينات ہوگئے-
بتايا جاتاہے کہ شامي فوج کے حملے کے آثار ديکھتے ہي دہشت گرد عناصر نے بھاگ کے جبل الاکراد کے پہاڑي علاقوں ميں پناہ لي –
دہشت گردوں کے چنگل سے کسب سٹي کي آزادي فوجي لحاظ سے کافي اہميت رکھتي ہے-
دہشت گردوں نے شام کے عيسائي آبادي والے اس شہر کو مارچ کے مہينے ميں اپنے قبضے ميں لے ليا تھا-
ادھر شام کے ديگر مقامات پر بھي سرکاري فوج نے مسلح دہشت گردوں کے خلاف کئي بڑي کاميابياں حاصل کي ہيں-
شام کے ايک ٹي وي چينل کي رپورٹوں کے مطابق عراق کے ساتھ ملنے والي سرحد پر واقع الميادين سے موسوم علاقے ميں ہونے والے ايک بم دھماکے ميں کم ازکم تيس دہشت گرد مارے گئے ہيں- الميادين شام کے مشرق ميں عراقي سرحد سے اسّي کلو ميٹر کے فاصلے پو واقع ہے-
اس رپورٹ ميں يہ بھي بتايا گيا ہے کہ صوبہ حلب ميں واقع دہشت گردوں کے زير کنٹرول علاقے عندان ميں ہونے والي ايک جھڑپ ميں تيرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہيں-
دريں اثنا العالم نے اپني ايک رپورٹ ميں بتايا ہے کہ شامي فوج نے حسکہ کے قريبي مقامات ، الشدادي، الہول اور قامشلي کے نواحي علاقے تل حميس ميں کاروائي کرکے بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ دسيوں مسلح افراد کو موت کے گھاٹ اتار ديا ہے اور اس وقت اسٹراٹيجک اہميت کے حامل شہر "کسب " کے نواحي علاقوں کو آزاد کرانے کے بعد" السمرا " کي طرف بڑھ رہي ہے -
.......
/169