14 جون 2014 - 20:28
قومی اہداف تک رسائی کے لئے سپاہ پاسداران نہایت اہم

اسلامی جمہوریۂ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی حکومت کے ساتھ اس کے تعلقات انتہائی اچھے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیر رمضان شریف نے، جون 2013 میں ایران کے صدارتی انتخابات کی پہلی سالگرہ کے موقع پرآج ایک گفتکو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے صدر حسن روحانی کی حکومت کا آغاز اچھا ہوا ہے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور ایران کی حکومت کے درمیان روابط، مخالف دھڑوں کے جھوٹے پروپگنڈوں کے برخلاف بہت اچھے ہیں۔ رمضان شریف نے ایران کے قومی اہداف تک رسائی کے لئے سپاہ پاسداران کی طاقت کو اہم قرار دیا اور کہا کہ سپاہ پاسداران، حکومت ایران سے جدا نہیں ہے اور ہمیشہ حکومت کی حامی رہی ہے۔انہوں نے گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات میں ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ٹیم  کو ہمیشہ ہوشیار رہنا چاہئے کیوں کہ مغرب اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ہرقسم کے ہتھکنڈے سے استعمال کررہا ہے ۔

..............

242