اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ سی این این نیوز چینل کے نیشنل سکورٹی شعبے کے تجزیہ نگار پیٹر برگین نے ایک مضمون میں، جو آج اس چینل کی ویب سائٹ ميں شائع ہوا ہے، داعش کو ایک دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ گروہ ، عراق پر غاصبانہ قبضے کے بعد امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیوبش کی خارجہ پالیسی کے نتیجے ميں وجود میں آیا۔ اس رپورٹ کے مطابق عراق پر فوجی حملے کا ایک بہانہ ، کہ جو اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر انجام پایا، اس ملک میں مہلک ہتھیاروں کی نابودی کا تھا۔ لیکن عراق کے معزول ڈکٹیٹر صدام کا تختہ پلٹے جانے کے بعد ، عراق میں ان ہتھیاروں سے متعلق کوئی بھی دستاویز حاصل نہیں ہوئی ۔ واضح رہے کہ دولۃ الاسلامیۃ فی العراق والشام داعش نامی دہشت گرد گروہ نے گذشتہ دنوں عراق کے بعض شمالی حصوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ عراقی فوج اس ملک کے عوام اور قبائلی افراد کے ساتھ مل کر دہشت گردوں سے مقبوضہ علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنے میں کوشاں ہے۔
.................
242