12 جون 2014 - 09:28
صدر روحانی نے اپنے دورہ ترکی کو مفید قرار دیا

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اور ترکی، تعلقات میں توسیع کا عزم کر چکے ہیں۔

ابنا: صدر نے کابینہ کے اجلاس میں اپنے دو روزہ ترکی دورے کو منافع بخش بتایا اور امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ملک آئندہ دو سال میں، اپنے اہداف کے حصول کے لئے اہم اقدامات کریں گے۔صدر روحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ترکی چاہتا ہے کہ اقتصادی نقطہ نظر سے ایران سے تعلقات کی سطح جرمنی اور فرانس جیسے ہو جائیں، کہا کہ جیسا کہ یہ دونوں ملک سائنسی، صنعتی اور اقتصادی شعبوں میں بہت زیادہ تعاون کر رہے ہیں، ایران اور ترکی بھی اس تعاون تک پہنچنے کے لئے پرعزم ہیں۔ 
ڈاکٹر روحانی نے پہلی بار ایران اور ترکی کے اعلی اسٹرٹیجک کونسل کے اجلاس کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے دوران اقتصادی، سائنسی، ثقافتی، سیاحت اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر اچھے مذاکرات ہوئے اور اس سلسلے میں اہم فیصلے لئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت دنیا خاص طور پر ہمسایہ ممالک سے نزدیکی تعلقات کے لئے پرعزم ہے اور ترکی بھی ان اہم ممالک میں سے ہے جن سے ایران تعلقات میں توسیع کا خواہاں ہے۔
صدر روحانی نے بتایا کہ ترکی کے دورے کے دوران دریائے اوروميہ اور پانی اور ماحولیات جیسے اہم مسائل پر بھی بات چیت ہوئی ہے

.......

/169