11 جون 2014 - 15:10
عراق پر داعش کا حملہ، شامی وزارت خارجہ کا سخت رد عمل

شام کی وزارت خارجہ نے عراق میں دہشتگر گروہ داعش کے اقدام پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے قومی اتحاد اور عراق کے بنیادی ڈھانچے کونشانہ بنایا ہے۔

ابنا: لبنان کی النشرہ نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق شامی وزارت خارجہ نے آج جاری ہونے والے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراق میں انجام پانے والا دہشتگردانہ اقدام عراق اور شام میں عالمی سازش کے تحت انجام دیاگیا ہے۔ واصح رہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے کل شمالی عراق کے صوبہ نینوا کے مرکز موصل اور صوبہ صلاح الدین کےبعض علاقوں پر قبضہ کرلیا۔ ایک اور رپورٹ کےمطابق شامی فوج نے جنوب مغربی شام میں قیطریہ کے مضافات میں فوج کے ایک ٹھکانے پر ایک دہشتگردگروہ کے حملےکو ناکام بنا دیا ہے۔ شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کے مضافات کے اکثررابطہ راستوں کو بند کرکے اس علاقے میں دہشتگردوں کے لئے عرصہ حیات تنگ کردیا ہے۔

.......

/169