اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ السومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے بغداد میں ایک پریس کانفرنس میں صوبے الانبار میں دھشتگرد گروہوں کے خلاف سرنوشت ساز آخری جنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے، قومی وحدت کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ حالیہ دنوں میں فوج نے دھشتگردوں کے خلاف وسیع کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ صوبے الانبار میں ایسے مسلح افراد کہ جن کے ہاتھ بے گناہ افراد کے خون میں آلودہ نہیں ہیں، ان کے بارے میں عام معافی کے حوالے سے سوچا جاسکتا ہے۔ اس درمیان عراق کے وزیراعظم کے دفتر نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صوبے الانبار میں قومی وحدت سمینار منعقد کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور یہ سمینار 20 جون 2014 کو دارالحکومت بغداد میں منعقد ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲