ابنا: رپورٹ کے مطابق پاکستان کےصدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے اس سلسلے میں آج ایک پیغام میں دہشتگردی کے ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اس دہشتگردانہ واقعے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کئےجائيں۔ دوسری جانب پاکستان کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے بھی ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسلام آباد حکومت سے مطالبہ کیا کہ اپناموقف واضح کرتے ہوئے دہشتگرد عناصر کا سختی سےمقابلہ کرے۔ واضح رہے کہ آج صبح کراچی کے انٹرنیشنل ائرپورٹ پر طالبان دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دس حملہ آور، تیرہ فوجی اور ایک عام شہری ہلاک اور پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ جیش الاسلام نامی غیرقانونی گروہ نے اتوار کی رات، ایران سے پاکستان واپس جانے والے زائرین پر حملہ کرکے تیس زائرین کو شہید اور بیس کوزخمی کردیا۔
.......
/169