7 جون 2014 - 16:57
ایران اور سنگاپور پارلیمانی اسپیکروں کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران اور سنگاپور کے پارلیمانی اسپیکروں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی و بین الاقوامی مسائل منجملہ دہشتگردی کے بارے میں گفتگو کی۔

ابنا: ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج تہران میں سنگاپور کی پارلیمانی اسپیکر حلیمہ یعقوب سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنگاپور کی پارلیمانی اسپیکر کے دورۂ تہران کا مقصد، دونوں ملکوں کے پارلیمانی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔اس پریس کانفرنس میں سنگاپور کی پارلیمانی اسپیکر حلیمہ یعقوب نے بھی ایران کے پارلیمانی اسپیکر کی جانب سے تہران کا دورہ کرنے کی دعوت دیئے جانے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور سنگاپور کے درمیان خوشگوار تعلقات پائے جاتے ہیں اور ان تعلقات کو مزید فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

.......

/169