7 جون 2014 - 16:11
جوہری توانائی کی ایجنسی اپنے وعدوں کی پابندی کرے

بین الاقوامی مسائل کے ماہر پروفیسر نادر ساعد نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کو ایران کے سلسلے میں کئے گئے اپنے وعدوں کا پابند ہونا چاہیئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کے مطابق بین الاقوامی مسائل کے ماہر پروفیسر نادر ساعد نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کو ایران کے سلسلے میں کئے گئے اپنے وعدوں کا پابند ہونا چاہیئے۔ نادر ساعد نے تہران سے شائع ہونے والے اخبار جوان میں ایک مقالے میں لکھا ہے کہ ایران اور آئی اےای اے کے درمیان 20مئی 2014 کو دو طرفہ تعاون پر عملدر آمد کے متن اور ٹائم شیڈول کے مسئلے پر سمجھوتہ طے پایا ہے۔ بین الاقوامی مسائل کےماہر اور یونیورسٹی پروفیسر نے مزید کہا کہ فی الحال جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کا نقطۂ نظر، تکنیکی جائزوں اور مفاہمت کے لئے ایک دوسرے سے نزدیک ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان 13 سے 16 مئی 2014 تک چوتھے دور کے مذاکرات، ویانا میں انجام پائے تھے جس میں فریقین نے حتمی سمجھوتے کے متن کی تدوین کے لئے گفتگو کا آغاز کیا تھا تاہم یہ  سخت، پیچیدہ اور تکنیکی مذاکرات، فریقین میں اختلاف نظر کے سبب کسی نمایاں پیشرفت کے بغیر اختتام پذير ہوگئے تھے۔ مذاکرات کا اگلا دور سیاسی سطح پر 16 جون 2014 سے ویانا میں شروع ہورہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲