7 جون 2014 - 11:04
سعودی عرب اور امارات، مصر کو بیس ارب ڈالر دینے کے لیے آمادہ

سعودی عرب اور امارات نے مصر کو بیس ارب ڈالر دینے کے لئے آمادگي کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب اور امارات نے مصر کو بیس ارب ڈالر دینے کے لئے آمادگي کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلیگراف نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مصر کو بیس ارب ڈالر دینے کے لئے ابتدائي مذاکرات شروع کردئیے ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے اس سے قبل بھی مصر کی بحرانی معیشت کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے اور اخوان المسلمین کو اقتدار تک پہنچنے سے روکنے کے لئے قاہرہ کو چار ارب ڈالر کی امداد دی تھی۔ دریں اثنا سعودی عرب نے بھی مصر میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لئے پانچ ارب ڈالر کی مدد دی ہے۔ یاد رہے آل سعود نے بزعم خویش اخوان المسلمین کو دہشتگرد گروہ قراردیا ہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز