7 جون 2014 - 08:27
سی آئی اے نے جاسوسی کرنے کے لئے فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے جاسوسی کرنے کے لئے سماجی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔

ابنا: واشنگٹن..... امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے جاسوسی کرنے کے لئے سماجی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔ سی آئی اے نے باضابطہ طور پر فیس بک اور ٹوئٹر اکائونٹ بنا لیا ہے۔ سی آئی اے کے ٹوئیٹر پرآتے ہی 90 منٹ سے بھی کم وقت میں 84 ہزار سے زائد فولورز ہوگئے جبکہ سی آئی اے کو فولو کرنے کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ سی آئی اے کے سربراہ جان برینن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان پلیٹ فارمز کا حصہ بن کر ایجنسی عوام سے برارہ راست رابطہ جوڑ سکے گی اور ایجنسی کے مشن، تاریخ اور دیگرمعلومات فراہم کی جاسکے گی۔ اس سے قبل سی آئی اے کی ایک سرکاری ویب سائٹ کے علاوہ یوٹیوب اور فلیکر اکائونٹس بھی موجود ہیں۔

.......

/169