اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے دوست ملکوں کے پارلیمانی وفد کے سربراہ نے شام میں بشار اسد کی کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان انتخابات میں شامی عوام کے عزم و ارادے امریکی عزم و ارادے پر غالب آگئے۔ ارنا کی رپورٹ کےمطابق علاء الدین بروجردی نے شام کے صدر بشار اسد کی کامیابی کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو میں اس کامیابی پر شام کی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات مکمل طور پر آزاد، پرامن اور جمہوری اصولوں کے مطابق تھے اور سبھی غیرجانبدار مبصرین نے اس کی تائید بھی کی ہے۔ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ یہ کامیابی ان مشکلات کا نتیجہ ہیں جو شام کے عوام نے گذشتہ تین برسوں کے دوران اپنی استقامت وپامردی کے ساتھ برداشت کی ہیں۔ بروجردی نے کہا کہ بشار اسد ان برسوں میں تمام سخت و دشوار حالات میں عوام کے ساتھ رہے اور عوام نے بھی اپنے ووٹوں کے ذریعے اس قدردانی کو ثابت کردکھایا۔ واضح رہے کہ منگل کے روز منعقد ہونے والے انتخابات میں بشار اسد 88.7 ووٹ حاصل کر کے ایک مرتبہ پھر شام کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲