4 جون 2014 - 14:10
شام بحران کے خاتمے کے بعد زیارہ طاقتور ملک بن جائے گا

ایران کی خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام بحران کے خاتمے کے بعد زیادہ طاقتور بن جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام بحران کے خاتمے کے بعد زیادہ طاقتور بن جائے گا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق علاءالدین بروجردی نے جو شام کے دورے پر ہیں کہا کہ ملت شام صدر بشار اسد کی حمایت کرتی ہے اور دہشتگردوں کے مقابل صدر بشار اسد کی استقامت سے عوام کو تقویت ملتی ہے۔ واضح ہو کہ ایرانی پارلیمنٹ کا ایک وفد علاءالدین بروجردی کی سربراہی میں شام گيا ہے اور شام میں صدارتی انتخابات کا جائزہ لے رہا ہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲