ابنا: وائٹ ہاوس نے امریکہ میں شام کے سفارتخانے اور کونسل خانوں میں شام کے صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی۔ مظاہرین نے صدر بشار اسد کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں، انہوں نے امریکہ اور اس کے پٹھوؤں کی جانب سے دہشتگردوں کی مدد کی مذمت کی اور واشنگٹن کے اس اقدام کو تمام عالمی اصولوں اور قوانین کے خلاف قراردیا۔ اس مظاہرے میں اچھی خاصی تعداد شام کے عیسائي باشندوں کی تھی۔ مظاہرین نے کہا کہ امریکہ نے صہیونی ریاست کے ایما پر شام کے شہریوں کو ووٹ ڈالنے سے روکا ہے۔مظاہرین نے آخر میں ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گيا ہےکہ امریکہ کو یکہ تازی اور دیگر قوموں کے حقوق پامال کرنے سے روکا جائے۔
.......
/169