31 مئی 2014 - 12:27
شام میں پہلے امریکی دھشتگرد کا خود کش حملہ+ تصاویر

شام میں جاری جنگ کے دوران یہ پہلا امریکی دھشتگرد ہے جس نے خود کش حملہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس ملک میں جاری جنگ کے دوران یہ پہلا امریکی دھشتگرد ہے جس نے خود کش حملہ کیا ہے۔
شام میں سرگرم ایک دھشتگرد ٹولے کے ترجمان ابوفاروق الشامی نے بتایا ہے کہ شامی فوج کے ایک گروہ کے درمیان ہونے والا یہ خود کش حملہ ابو ہریرہ امریکی نے کیا ہے جسے جبہۃ النصرہ کی حمایت حاصل تھی۔
اس شخص کے حقیقی نام کے بارے میں معلومات موصول نہیں ہوئیں تاھم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس شخص کا تعلق امریکہ سے تھا۔
گزشتہ ہفتے دھشتگردوں کے طرف سے شامی فوج کے درمیان دھماکہ خیز مواد سے بھری ۴ گاڑیوں کے ذریعے خود کش حملے کئے گئے جن میں ۱۷ ٹن دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲