اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنرل سید مسعود جزائری نے امریکی صدر باراک اوباما کے اس بیان پر کہ ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف تمام آپشن میز پر ہیں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے پاس ایران پر حملے کی توانائی ہوتی تو وہ اس حملے کی انجام دہی میں زرّہ برابر بھی دریغ نہیں کرتے۔ جنرل مسعود جزائری نے اس امر پر تاکید کے ساتھ کہ عدل و انصاف اور امن کی برقراری اسلامی انقلاب اور ملت ایران کے نصب العین کا حصہ ہےکہا کہ اسلامی انقلاب کا نصب العین بلند ہے اور اسلامی انقلاب، دنیا اور تمام اقوام اور معاشروں میں امن اور عدل و انصاف کا خواہاں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲