30 مئی 2014 - 12:44
ایران اور الجزائر دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تاکید

اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ اور الجزائر کے صدر نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے الجزائرکے صدر عبد العزیز بو تفلیقہ کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئےتعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مستقبل قریب میں ایران اور الجزائر کے مشترکہ کمیشن کے انعقاد کی خبر دی اور کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران کے الجزائر کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں کوئی محدودیت نہیں پائي جاتی ۔ جناب ظریف نے بعض ملکوں میں پائی جانے والی تشدد کی لہر اور مشکلات پر قابو پانے کے لئے ان ملکوں کے عوام کی، اپنے حکام سے فہم و بصیرت سے کام لینے کی امید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی اور انتہا پسندی سے مقابلے کے لئے الجزائر کے ساتھ ہمہ جانبہ تعاون کی مکمل آمادگي رکھتا ہے ۔ انہوں نے شام کے بارے میں ایران کے اصولی موقف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا خیال ہے کہ شام کے مسائل کی واحد راہ حل سیاسی طریقے سے ہی ممکن ہے اور ایران اس سلسلے میں کسی کوشش اور خاص طور پر بااثر ملکوں کے ساتھ ہم فکری اور مفاہمت سے دریغ نہیں کریگا۔ ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں الجزائر کے صدر بوتفلیقہ نےبھی دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کے عمل اور اس عمل کی اپنے ملک کی جانب سے ہمہ جانبہ حمایت اور مختلف میدانوں میں تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں کے عمل میں  اسلامی جمہوریۂ ایران کو ایک خاص پوزیشن حاصل ہے ۔
محمد جواد ظریف ناوابستہ تحریک کے مرحلہ وار سربراہ کی حیثیت سے الجزائر کے اپنے دورے کے آخری دن گروپ 77 کے مشترکہ اجلاس میں تقریر کریں گے ۔ناوابستہ تحریک کے ماہرین کا اجلاس چھبیس مئی کو الجزائر میں شروع ہوا تھاجبکہ وزرائے خارجہ کی سطح کا اجلاس بدھ اور جمعرات کو انجام پایا ۔ اسلامی جمہوریہ ایران، دوہزار بارہ میں تین سال کے لئے ناوابستہ تحریک کا سربراہ منتخب ہوا ہے۔ ناوابستہ تحریک میں تقریبا ایک سوبیس ملک ہيں جبکہ بیس ملک مبصر کی حیثیت رکھتے ہيں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲