اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ فارس نیوز کے مطابق ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے آج تہران میں برطانیہ کے غیر مقیم ناظم الامور اجے شرما سے ملاقات میں کہا کہ بعض مغربی ممالک ایران پر عائد پابندیوں کے بارے میں غلط تاثر رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا پابندیوں کے باوجود ایران نے اپنی ترقی کی راہ جاری رکھی ہے۔ ڈاکٹر ولایتی نے اجے شرما کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور، ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ایٹمی مذاکرات اور علاقائي مسائل پر گفتگو کی۔ برطانیہ کے غیر مقیم ناظم الامور نے دو طرفہ تعلقات کی بحالی میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے سفارتخانے جلد از جلد کام کرنا شروع کردیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲