ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات ، رہبر انقلاب کے تدبر، مذاکرات ٹیم کی ہوشیاری اور عوام کی حمایت سے ایرانی عوام کے مفاد میں ختم ہوں گے۔ عبد الرضا رحمانی فضلي نے مغربی تہران کے البرز صوبے میں بدھ کو کہا کہ دشمنوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ ایران کی جوہری مذاکرات کار ٹیم پوری ہوشیاری اور تدبر کے ساتھ اسلامی جمہوری نظام کے اہداف پر کام کر رہی ہے اور پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے سے استفادے کے ایران کے بنیادی حقوق سے زرا برابربھی پیچھے نہیں ہٹے گی ۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ایران سے مذاکرات کرنے والے گروپ پانچ جمع ایک کے رکن، ایران کی شرائط قبول کرنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے علاقے میں پھیلتے تكفيري نظریے کے بارے میں کہا کہ آج سامراجی طاقتیں ، تكفيري نظریے کو مضبوط کرکے اسلام کی تصویر کو دنیا کے سامنے خراب کرنے کی کوشش میں ہیں لیکن دشمنوں کی سازشوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے لوگ یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اسلام محبت اور بھائی چارے کی دعوت دیتا ہے اور وہ کبھی بھی دشمن کے پروپیگینڈوں میں نہیں آئیں گے۔
.......
/169