28 مئی 2014 - 15:37
جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات، اہم امور پر رہنمائی لی

اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آپ لوگ کنونشن کو بھرپور انداز میں منعقد کروائیں۔ اس حوالے سے ہر شخص اپنی جگہ پر کنونشن کی کامیابی کیلئے کردار ادا کرے۔

ابنا: جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر ساجد علی ثمر نے شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مرکزی صدر نے علامہ ساجد نقوی کو جے ایس او پاکستان کی کارکردگی اور مرکزی کنونشن کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آپ لوگ کنونشن کو بھرپور انداز میں منعقد کروائیں۔ اس کے لیے ہر شخص اپنی جگہ پر کنونشن کی کامیابی کے لیے کردار ادا کرے۔ جے ایس او پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ الحمدللہ جے ایس او کی یونٹ سازی ملک کے گوش و کنار میں ہوچکی، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شخص اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے ملک و قوم کی بقاء کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ملاقات کے دوران جے ایس او پاکستان کے سینیئر نائب صدر عبداللہ رضا بھی مرکزی صدر کے ہمراہ تھے۔

.......

/169

اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آپ لوگ کنونشن کو بھرپور انداز میں منعقد کروائیں۔ اس حوالے سے ہر شخص اپنی جگہ پر کنونشن کی کامیابی کیلئے کردار ادا کرے۔